31.4 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت کو ہر محاذ پرشکست دی، ہر جگہ پاکستان کی تعریف

بھارت کو ہر محاذ پرشکست دی، ہر جگہ پاکستان کی تعریف



لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ نہ صرف بھارت کو بلکہ امریکا کو بھی اس پر آنے پر مجبور کیا،آپ سن رہے تھے کہ امریکا کہہ رہا تھا ہم پرائی جنگ میں نہیں آئیں گے، کیونکہ اس وقت ان کو لگ رہا تھا کہ بھارت کا اپر ہینڈ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے چین کو مبارک باد دینا چاہوں گا، پاکستان کی فوج کی مہارت نے چینی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا پہ حاوی کر دیا ہے، اس کے ساتھ میں ویسٹ سے اظہار افسوس کرنا چاہوں گا کہ انڈیا کی ان چار دنوں کی حرکتوں نے ان کی ٹیکنالوجی کو ٹکے ٹوکری کر دیا، اب ٹیکنالوجی صرف چین کی نظر آ رہی ہے ، فوج صرف پاکستان کی نظر آ رہی ہے ، فضائیہ صرف پاکستان کی نظر آ رہی ہے،اور امریکا نے تو تسلیم بھی کر لیا ہے بیسٹ ملٹری ان دی ورلڈ. 

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا وجہ تو یہی بنی کہ پاکستان نے جب جواب دیا تو بڑا پروپوشنیٹ بھی تھا اور عین اسی جگہ اٹیک کیا جہاں سے ان کا اٹیک آیا تھا، یہ جو پاکستان نے اپنی کریڈیبلیٹی اسٹیبلش کی ایز اے ملٹری پاوربلکہ میں سمجھتا ہوں کہ خالی ایز اے ملٹری پاور بلکہ ایز اے کوہیرنٹ نیشن، کیونکہ پوری قوم نے یہ مل کر لڑا ہے، اب ان کے تمام دعوے زمین کی خاک میں مٹی سے مٹی ہو گئے ہیں۔

ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فیصل شاہ نے کہا یہ صرف کسی ایک کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے سب کی مکمل کامیابی ہے کیونکہ ہم سب نے مل جل کر یہ مقابلہ کیا ہے ، ہم نے بھارت کو ہر محاذ پہ پر شکست دی ہے، وہ پولیٹیکل ہو، ڈپلومیٹک ہو ، ملڑی یا، سوسائٹی ہو، میڈیا ہو ہر ایک جگہ ہماری اللہ کا شکر ہے کہ ہماری تعریف ہو رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات