31.4 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںامید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، ڈاکٹر محمد فیصل

امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، ڈاکٹر محمد فیصل


فائل فوٹو

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے امریکا، سعودی عرب اور دیگردوست ممالک نے کردار ادا کیا، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، بھارت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کا واقعہ پاکستان سے ہوا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود جج بنیں اورفیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگر بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتا ہے، کشمیری عوام جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان ان کے ساتھ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات