31 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمعصوم کشمیریوں کیلئے دہشت کی علامت راج کمار تھاپا پاکستانی شیلنگ میں...

معصوم کشمیریوں کیلئے دہشت کی علامت راج کمار تھاپا پاکستانی شیلنگ میں ہلاک


راج کمار تھاپا – فوٹو: فائل

پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کےلیے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں راجوڑی میں مارے جانے والا ڈسٹرکٹ کمشنر راج کمار تھاپا وہ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں دہشت گردوں کا سہولت کار تھا۔

راج کمار تھاپا کی ہلاکت پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے افسوس کا اظہا کیا تھا۔

عرب میڈیا نے فاروق عبداللّٰہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راج کمار تھاپے کے گھر پر گولہ لگا۔  

واضح رہے کہ پاکستانی افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا۔ بیاس اور نگر وٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹس، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات