32.6 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومقومی خبریںدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟


—فائل فوٹو

واپڈا نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 36 ہزار 300 جبکہ اخراج 70 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400، اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری اعدد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 500، اخراج، 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 700، اخراج 10 ہزار 300  کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک، اخراج 46 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1456 اشاریہ 40 فٹ، پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 89  ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1141 اشاریہ 20 فٹ، پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646  اشاریہ 40  فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 89  ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 28 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات