34.9 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنیان المرصوص پر کامران اکمل کا ردِ عمل

بنیان المرصوص پر کامران اکمل کا ردِ عمل


—فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’‏بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘ لکھا۔

کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔

کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کےلیے دعا کرتے رہیں‘۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ 

پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بنیان المرصوص کا مطلب کیا ہے؟

بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

 آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔

واضح رہے کہ آپریشن ’بینان المرصوص میں ابھی تک بھارت کے 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات