38 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان


—فائل فوٹو 

صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک، خنک اور جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج دوپہر میں بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ، اواران، کیچ، پنجگور اور گردونواح میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات