نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی نیوز چینل بےبنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔