کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند ہے۔ وہ ویسے تو زیادہ بولتے نہیں ہیں، لیکن بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت پر خاموش نہیں رہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بابائے قوم کا قول شیئر کرکے قوم کے دل جیت لیے۔ بابر نے قوم کا جذبہ بڑھاتے ہوئے عوام کو قائداعظم کے الفاظ یاد دلائے کہ ’’زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے‘‘۔بابر اعظم کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، اور مداحوں نے اسے قومی جذبے کو ابھارنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا ہے۔