29 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے ایک...

بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی



NEWYORK:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جانے کے باوجود پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط اور کلائمنٹ فنانسنگ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر فنڈ کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ مالیت کی قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہےاور اس کے علاوہ آئی ایم ایف بورڈ نے1.3 ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ مالیت کے قرضے کی اگلی قسط کے لیے دونوں فریقین کی جائزہ ٹیموں کے درمیان طے پانے و الے اسٹاف سطع کے معاہدے اور ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے کو منظوری کے لیے  پیش کیا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ نے تفصیلی غور کے بعد اقتصادی جائزہ اور قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اس کے علاوہ کلائمٹ فنانسگ کے تحت بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ اگلے چندروز میں یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات