26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبطخوں نے میدان میں داخل ہوکر بیس بال میچ رکوادیا

بطخوں نے میدان میں داخل ہوکر بیس بال میچ رکوادیا


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست میسوری میں مائنر لیگ بیس بال میچ کی چوتھی اننگز کے آخری حصے میں کھیل اس وقت تاخیر کا شکار ہوا جب گراؤنڈ میں بطخوں کا ایک جوڑا داخل ہوا اور واک کرنے لگا جنھیں دیکھ کر انتظامیہ نے میچ روک دیا۔

اسپرنگ فیلڈ کارڈینلز، جو ٹیکساس لیگ کے نارتھ ڈویژن میں سینٹ لوئس کارڈینلز کے ڈبل اے سے وابستہ ہیں، انھوں نے ہفتہ کو ہونے والے کھیل کے دوران بطخوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔

بطخوں کا ایک جوڑا کنساس سٹی رائلز سے وابستہ ٹیم نارتھ ویسٹ آرکنساس کے میچ کے دوران مزے سے گراؤنڈ میں مٹر گشت کرتا رہا ہے۔ 

اس موقع پر جب انھیں گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تو ان میں سے ایک تو خود ہی اڑ گئی، لیکن دوسری نے میدان میں ہی رہنے پر اصرار کیا، فیلڈ عملے نے اسے بمشکل بھگانے کی کوشش کی۔ بعدازاں انھیں گیٹ کھول کر باہر نکالا گیا جس کے بعد میچ شروع ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات