26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ، تعداد 35 ہوگئی

بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ، تعداد 35 ہوگئی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی بھارت کے کئی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔

ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کرلیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کے دوران ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کار ہے۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے

پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات