35 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںنیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا


چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا ہے، اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھرکو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پروجیکٹ کو ہی نہیں اس کی قریب آبادی کو بھی ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت نے نصف شب سے صبح 7 بجے تک اس ہائیڈرو پراجیکٹ کونشانہ بنانے کی کوشش کی، ہماری افواج نے دشمن کی گولہ باری کا بھرپور استعداد کے ساتھ جواب دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات