35 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای...

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ


فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات