2 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 2 مئی تک اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرِمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2 مئی تک کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 15 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔