23 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںبہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال


 

احسن اقبال(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب سے بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی لاگت 500 سے بڑھ کر 1700 ارب روپے ہوگئی۔ 

انھوں نے کہا نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں بہت بے قاعدگیاں ہوئیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، منصوبے میں خرابی سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا انتطارہے۔ 

احسن اقبال نے کہا میری نظر میں چیئرمین واپڈا سویلین ہونا چاہیے، میری نظر میں تو چیئرمین واپڈا ہائیڈرالوجی ایکسپرٹ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس26 یا 27 مئی کومتوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتارمنصوبے ختم کر دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات