امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک بلی نے آٹھ فٹ سے زیادہ چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ٹیکساس کی ایک ہائی فلائنگ بلی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جب اس نے 8 فٹ اور 5 انچ فاصلے تک چھلانگ لگائی۔
یہ بلی جس کا نام آسکر اور اسکی عمر سات برس ہے، ڈیلاس کے ایک رہائشی تھیوڈور شیلز کی ملکیت ہے۔ اس نے اب کسی بھی بلی کی جانب سے سب سے زیادہ طویل چھلانگ لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ باضابطہ طور پر حاصل کرلیا ہے۔
تھیوڈور شیلز کے مطابق اسکی بلی نے یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مختلف ٹرکس پر کام کیا جس میں بیٹھنا، مشقیں کرنا اور کوششیں شامل ہیں۔
دو سال قبل بلی نے جمپنگ ٹرکس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ پہلے پہل تو اس نے چند انچ کی چھلانگیں لگائیں، جس کے بعد یہ چند فیٹ تک پہنچ گئی اور اس دوران اس نے ایک ہزار بار اسکی پریکٹس کی اور آج وہ اس مقام پر ہے۔
تھیوڈور شیلز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام کو بتایا کہ یہ بہت پیاری سی بلی ہے اور ہمیں ذرا سا بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کریگی۔