24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا

پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا


—فائل فوٹو 

ویٹیکن سٹی میں پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سسٹین چیپل سے سیاہ دھواں چھوڑ کر دوبارہ ووٹنگ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، کانکلیو کے دوسرے روز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز، بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کے لیے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز نے شرکت کی تھی۔

کچھ گھنٹوں بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی اور اب دوسرے روز ووٹنگ کا عمل دوبارہ دہرایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ دھوئیں کے اشارے کا انتظار کیا جا سکے۔

133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد کالا دھواں فضا میں نمودار ہوا تھا۔

اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔

نئے پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار

پوپ فرانسس کی وفات کے بعد رومن کیتھولک چرچ میں نئے مذہبی پیشوا کے انتخاب کا عمل آج شروع ہونے والا ہے، جو صدیوں پرانے خفیہ اور منظم طریقہ کار کے تحت انجام پاتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئے پوپ کے انتخاب کےلیے دنیا بھر کے 80 سال سے کم عمر کارڈینلز روم میں ویٹیکن سٹی میں جمع ہوں گے، جہاں ’کونکلیو‘ کے ذریعے نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا۔

کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ 

خیال رہے کہ یہ وہ انتخابی عمل ہے جس پر تقریباً 800 برس سے بغیر کسی تبدیلی کے عمل ہو رہا ہے۔

کونکلیو کے پہلے دن یہ افراد سینٹ پیٹرز بسیلیکا میں عبادت کرتے ہیں جس کے بعد وہ ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ’ایکسٹرا اومنیس‘ (لاطینی زبان میں ’ہر ایک باہر‘) کا حکم دیا جاتا ہے جس کے بعد نئے پوپ کے انتخاب تک تمام کارڈینلز کو ویٹیکن کے اندر رکھا جاتا ہے۔

ووٹنگ کا ومل بند کمرے میں ہوتا ہے، جہاں کارڈینلز دن میں 2 بار ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کے بعد بیلٹ پیپرز کو جلا کر چمنی سے دھواں نکالا جاتا ہے، کالا دھواں ناکامی اور سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اعلان ہوتا ہے۔

کامیاب امیدوار کو دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

نئے پوپ سے ان کی رضامندی اور نیا نام پوچھا جاتا ہے، پھر وہ پوپ کا لباس پہن کر سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی پر آتے ہیں اور دنیا کے سامنےپوپ منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات