24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ کا مقامی سیاست میں شامل ہونے کیلئے پاکستانی کمیونٹی...

نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ کا مقامی سیاست میں شامل ہونے کیلئے پاکستانی کمیونٹی پر زور


دائیں جانب اوپر اقرا خالد، نیچے سلمیٰ زاہد، بائیں جانب اوپر اسلم رانا اور نیچے خللیل باجوہ — جنگ فوٹوز

نومنتخب پاکستانی نژاد ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقرا خالد اور اسلم رانا نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ مقامی سیاست میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ مقامی سیاست میں شامل ہوں تاکہ میونسپل، صوبائی اور وفاقی ہر سطح پر ہماری نمائندگی ہو۔ ہماری اگلی نسلوں نے یہی پلنا بڑھنا ہے۔

پاکستانی نژاد نو منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں جیو نیوز اور جنگ گروپ کے عظیم ایم میاں سمیت حاجی جمیل، محمد ندیم اور عارفہ مظفر کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

اس تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقرا خالد اور اسلم رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں پاکستانی نژاد کامیاب ہو رہے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی کے مشکور ہیں، جنہوں نے ہماری انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کیا۔ ہم کمیونٹی کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔ ہم سب کینیڈا اور کمیونٹی کی بہتری کےلیے مل کر کام کریں گے۔ 

تقریب سے سلیم ملک، بیرسٹر ایم عالم اور لطافت صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور منتظمین کی کاوش کو سراہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات