24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاک بھارت کشیدگی پر خوش ہونے والے ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ...

پاک بھارت کشیدگی پر خوش ہونے والے ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا مطلب سمجھتے ہیں؟، علی ظفر برس پڑے


پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے لاہور میں سنائی دیے جانے والے دھماکوں کی آوازوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ابھی اپنے گھر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

انہوں نے جنگ کا جشن منانے اور تنازعات کو مزید ہوا دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ واقعی جانتے ہیں کہ 2 ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

پاک بھارت کشیدگی پر خوش ہونے والے ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا مطلب سمجھتے ہیں؟، علی ظفر برس پڑے

گلوکار نے لکھا کہ یہ فلم نہیں ہے، جنگ تباہی ہے۔ معصوم جانیں جن میں بچوں اور اہلِ خاندان کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

علی ظفر نے عالمی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دنیا کو جاگنا ہوگا، ہمیں امن کی ضرورت ہے۔ ہر زندگی اہمیت رکھتی ہے۔ ہر قوم حفاظت کی مستحق ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس پاگل پن کو روکنے کے لیے فیصلہ کن مداخلت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے لکھا کہ بات چیت ہی واحد حقیقی حل ہے۔ بات کریں اور ایک دوسرے کی سنیں، مسئلہ حل کریں۔ خطے اور دنیا بھر میں اربوں زندگیوں کا انحصار اس پر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات