24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا


ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا نام تبدیل کر کے گورکلون رسٹ Gorklon Rust رکھ دیا۔

معروف ٹیک ارب پتی اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اچانک اپنا ڈسپلے نام تبدیل کر کے گورکلون رسٹ Gorklon Rust رکھ لیا، جس پر صارفین میں تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

“Grok” دراصل ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جبکہ “Rust” مشہور پروگرامنگ لینگویج کا حوالہ ہو سکتا ہے، جو مبینہ طور پر xAI کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہو رہی ہے۔

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ Gorklon Rust کا تعلق ایک میم کوائن سے بھی ہے، جو Solana بلاک چین پر موجود ہے اور ریڈیم، پمپ سوئپ اور میٹیورا جیسے پلیٹ فارمز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایلون مسک نے X پر اپنا نام تبدیل کیا ہو، فروری میں وہ عارضی طور پر Harry Bolz کے نام سے جانے گئے جبکہ دسمبر میں انہوں نے خود کو Kekius Maximus کہا تھا۔

اس حالیہ تبدیلی کے ایک دن قبل ہی ایلون مسک نے ایکس کی ریکمنڈیشن الگورتھم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ اب ایکس کا الگورتھم xAI کے چیٹ بوٹ Grok کے ایک لائٹ ورژن پر مبنی ہو گا، جو صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات