26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈزنی کی مشرق وسطیٰ میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک...

ڈزنی کی مشرق وسطیٰ میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان


دنیا کے سب سے بڑے تفریحی ادارے والٹ ڈزنی کمپنی نے 15 سال بعد اپنا نیا تھیم پارک بنانے کا اعلان کر دیا ہے جو ابوظبی میں تعمیر ہوگا اور مشرق وسطیٰ کا پہلا ڈزنی ریزورٹ ہوگا، اس منصوبے کے ساتھ ڈزنی کے عالمی ریزورٹس کی تعداد 7 ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر قائم ہوگا، جو پہلے ہی سی ورلڈ، یاس واٹر ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات کا مرکز ہے۔ 

ڈزنی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا سب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پارک ہوگا، جو  ابوظبی کی کمپنی میرال تعمیر، ڈیولپ اور آپریٹ کرے گی جبکہ ڈزنی انجینئرز اس کے ڈیزائن اور آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

 ابتدائی منصوبے میں ایک تھیم پارک اور کئی ہوٹل شامل ہیں اور ممکنہ افتتاح 2030ء کی دہائی کے اوائل میں متوقع ہے۔

ڈزنی کے مطابق ابوظبی کا تھیم پارک مقامی ثقافت، ذائقے اور ماحول کو مدِنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر ڈیزائن کیا جائے گا، یہ پہلا ڈزنی ریزورٹ ہوگا جو براہِ راست واٹر فرنٹ پر واقع ہوگا اور اس کا کاسل ایک روایتی محل نہیں بلکہ ایک جدید کرسٹل جیسا چمکتا ہوا اسٹرکچر ہوگا۔

ڈزنی کے چیئرمین جوش ڈی آمارو نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بالکل واضح تھا ہمارا ساتواں ریزورٹ ابوظبی میں ہی ہوگا۔

تھیم پارک انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مشرق وسطیٰ میں ماضی کے کچھ تھیم پارکس ناکام رہے، لیکن ابوظبی کی موجودہ تنصیبات، ٹورزم کا بڑھتا رجحان اور ڈزنی کا تجربہ اسے کامیاب بنا سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات