بھارت کے مزید 16 ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق مزید 16 بھارتی ایئرپورٹس پر 10 مئی تک فلائٹ آپریشن کو بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔
بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئرپورٹس بند ہونے سے آج 430 بھارتی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر، جودھپور، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بندر، جام نگر، سری نگر، لیہہ تھیوس، پٹیالہ، ہلوارا، گگال، بھونتار ایئرپورٹس بند ہیں۔
ان کے علاوہ، کشن گڑھ، بیکانیر، گوالیار، مندرا، کنڈالا، کیشود، لدھیانہ اور ہندون ایئرپورٹس کو بھی 10 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔