29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے متعدد ایئرپورٹس آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں...

پاکستان کے متعدد ایئرپورٹس آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے


—فائل فوٹو 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات