کراچی:
ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔