26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی حکام نے تین طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر...

بھارتی حکام نے تین طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی


بھارتی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تین بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں، تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے بدھ کی رات بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے تین طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔

مزید دو سیکیورٹی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند بھارتی طیارے حادثے کا شکار ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا پاکستان پرحملہ، پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے اور 7ڈرونز مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ

ایک معروف امریکی جریدے نے بھی عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ کیا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ تجزیے سے معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والا طیارہ ممکنہ طور پر رافیل یا میراج تھا۔ تاہم، طیارے کے فیول ٹینک سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ یہ طیارہ دشمن کی کارروائی کا نشانا بنا ہے یا تکنیکی خرابی کا شکار ہوا ہے۔

بھارتی اخبار “دی ہندو” نے ابتدائی طور پر پاکستانی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر شائع کیں، مگر کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا اور بعدازاں اخبار نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر طیارے گرائے جانے کی تصدیق نہیں کی اس لیے اس خبر کو ہٹایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛ امریکی میڈیا کی تصدیق

دوسری جانب فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان نے واقعی بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے اور مزید رافیل طیارے گرنے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات