کیا آپ کو رات بھر سونے کے باوجود اکثر صبح کے وقت بے چینی، تھکاوٹ اور غنودگی کی کیفیت محسوس ہوتی ہے؟
اس حوالے سے سائنسدانوں نے صبح بیدار ہونے کے بعد غنودگی دور کرنے کے لیے مارننگ ہیک کا طریقہ تجویز کیا ہے تاکہ اس کیفیت کو دور کر کے تازہ دم ہوا جاسکے۔
جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق اس طریقہ کار کے تحت سورج کی 20 منٹ کی روشنی لینا بہتر ہے، اس سے آپ خود کو الرٹ اور تازہ دم محسوس کریں گے۔
تاہم محققین نے بستر سے اٹھتے ہی تیز چلنے کا مشورہ نہیں دیا۔ اس کے بجائے انھوں نے تجویز کیا کہ جاگنے سے 20 منٹ پہلے بستر پر ہی اگر سورج کی روشنی لگ جائے تو یہ غنودگی اور چڑچڑاپن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔
پچھلی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جاگنے سے پہلے مصنوعی روشنی بھی صبح کی تھکاوٹ کو کم کر سکتی ہے کیونکہ یہ طلوع آفتاب کی طرح ہے، لیکن حالیہ سالوں میں سورج کی روشنی کو بطور سن رائز الارم کلاکس کے طور پر استعمال کرنا زیادہ معروف ہوتا جا رہا ہے اور فون کے گرج دار الارم کے مقابلے میں یہ ایک زیادہ بہتر اور نرم متبادل بھی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔