29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک بھارت کشیدگی، برطانیہ کا شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری

پاک بھارت کشیدگی، برطانیہ کا شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری


—فائل فوٹو

پاکستان و بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے اپنے شہریوں کےلیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا۔

برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شہری بھارت و پاکستان کی سرحدوں کے 10 کلو میٹر اندر تک کا سفر نہ کریں۔

برطانوی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری ایل او سی کے اطراف 16 کلو میٹر کے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

ٹریول الرٹ میں برطانوی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانوی شہری سفری ہدایات پر نظر رکھیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات