29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچڑیا گھر سے مور فرار، شہری کے گھر میں پکڑا گیا

چڑیا گھر سے مور فرار، شہری کے گھر میں پکڑا گیا


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر چٹانوگا کے چڑیا گھر سے مور فرار ہو گیا تاہم اسے قریبی رہائشی شہری کے گھر کے عقبی صحن میں پکڑ لیا گیا۔

چڑیا گھر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ دو آزاد گھومنے والے مور باڑ سے نکل کر چڑیا گھر کی حدود سے باہر فرار ہو گئے تھے تاہم ان میں سے ایک کو جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے جلد ہی پکڑ لیا۔

دوسرا مور چڑیا گھر کے بالکل سامنے والے گھر کے عقبی صحن میں جا چھپا تھا جسے اگلے روز پکڑ کر چڑیا گھر واپس منتقل کیا گیا۔

چڑیا گھر کے حکام نے گھر کے مالک ایرک اسپیئر کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اسے دیکھ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کو اس سے متعلق اطلاع دی تھی۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ ان موروں کو چڑیا گھر میں آزادانہ گھومنے کی اجازت ہے اور وہ عمارت کی باڑ کے ذریعے محدود رہتے ہیں البتہ ان پرندوں نے گزشتہ 40 سال میں شاذو نادر ہی باڑ سے باہر قدم رکھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات