29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ...

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کے سپرد ہے۔

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ نواں، نواں میچ ہےاور میچ کی فاتح ٹیم یقینی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے آخری 5 میچز میں کوئی بھی نہیں ہارا ہے، 4 میں اسے فتح ملی تو ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا، یہ ٹیم 11پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میں 2 میں فتح سمیٹی جبکہ اسے 3 میچز میں لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے نمبر براجمان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات