30 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی جنرل بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف نکلا

بھارتی جنرل بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف نکلا


بھارتی فوج کا سابق جنرل بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف نکلا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) راکیش شرما نے کہا کہ جنگ کرنی ہے تو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ پاکستان آرمی ایک پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریف کو کمتر سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی، پاک فوج اچھی اور تربیت یافتہ فوج ہے۔

راکیش شرما نے مزید کہا کہ پاکستان فوج کا چین کے ساتھ اتحاد بھی ہے، جو انہیں سپورٹ اور سیٹلائٹ انفارمیشن بھی دیتا ہے۔ ہمیں بات اتنی نہیں بڑھانی چاہیے کہ بات جنگ کی طرف چلی جائے، تناؤ کم کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی فوج کے سابق جنرل نے کہا کہ بطور فوجی وہ یہ بات کہتے ہیں کوئی بھی جنگ نہيں کرنا چاہتا، جنگ ایک بے معنی مشق ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات