32 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومقومی خبریںنجی اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، لواحقین کا زہریلا انجکشن لگانے...

نجی اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، لواحقین کا زہریلا انجکشن لگانے کا الزام


سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔

پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے بیڈ کے نیچے سے 2 سرنجز بھی ملی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات