28 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح

نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح


فوٹو پی آئی ڈی

وزیرِ اعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔

سینٹر قومی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردِعمل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشت گردی کے خلاف مربوط اور بروقت ردِعمل یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اور سلامتی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اور دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے بلاتعطل انٹر ایجنسی تعاون اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور نظم و ضبط والی فورسز میں شمار ہوتی ہے۔

قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے دو ٹوک عزم کا اعادہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات