پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی امریکا کےلیے برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں 110 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اس سال مارچ میں امریکا سے درآمدات کا حجم 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ سال مارچ میں امریکا سے درآمدات 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فروری 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں 75 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات کا حجم 12 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا سےدرآمدات7 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکا سے درآمدات 28 فیصد بڑھیں۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی 2024ء تا مارچ 2025ء میں امریکا سے درآمدات 1 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ برس اسی مدت میں امریکا سے درآمدات کاحجم 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکا کےلیے پاکستانی برآمدات12 فیصد بڑھیں، جولائی 2024ء تا مارچ 2025ء میں امریکا کے لیے برآمدات 4 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا کے لیے برآمدات کا حجم 3 ارب 89 کروڑ ڈالرز تھا، مارچ 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر امریکا کےلیے برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، گذشتہ برس مارچ میں حجم 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا۔
فروری2025ء میں امریکا کےلیے سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، اس سال فروری میں امریکا کےلیے برآمدات کا حجم 43 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز تھا، گذشتہ سال فروری میں امریکا کےلیے برآمدات 40 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز تھیں۔