29 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومقومی خبریںکالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید


فوٹو فائل

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں حملہ کیا ہے جس کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلۂ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ اور سنگین کارروائی کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم سے مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی سر زمین پر سرگرم بھارت اور اس کے آلۂ کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور غیور پاکستانی قوم بھارتی آلۂ کاروں کو ناکام بنائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات