28 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسحرحیات کے نئے وی لاگ پر شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زور...

سحرحیات کے نئے وی لاگ پر شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں


—فائل فوٹوز

معروف یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر سحر حیات کے نئے وی لاگ نے ان کی شوہر کے ساتھ علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔

اداکارہ و یوٹیوبر سحر حیات نے طویل وقفے کے بعد نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

اس وی لاگ میں سحر حیات کو ان کے شوہر، سمیع رشید کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے، وی لاگ میں سحر حیات صرف اپنی اور بیٹی سے متعلق باتیں کر رہی ہیں۔

سحر حیات نے اپنے نئے وی لاگ کو ناصرف اپنا ’کم بیک‘ بلکہ نئی شروعات بھی قرار دیا ہے۔

ایک موقع پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ پہلے بھی سب کچھ میں ہی کر رہی تھی، مگر اب میں وی لاگنگ پر خصوصی وجہ دوں گی، کیوں کہ مجھے سب کچھ خود کرنا ہے، میرے اوپر میری بیٹی کی ذمہ داری بھی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وی لاگ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میں وی لاگنگ فالوورز بڑھانے یا کسی دباؤ کے بغیر صرف اور صرف ایک مقصد کےلیے کروں گی کہ میں اپنے اندر چھپی پرانی سحر کو ڈھونڈنا چاہتی ہوں جو کہیں کھو گئی تھی۔

سحرحیات کے نئے وی لاگ پر شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

سحرحیات کے نئے وی لاگ پر شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

ایک اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی لڑکی خود پیسہ کماتی ہے، اپنا گھر چلاتی ہے اور ساتھ میں اپنے مرد کا بھی خرچہ اٹھاتی ہے، خواتین کو مردوں کا پیسہ نہیں صرف ان سے عزت چاہیے ہوتی ہے، خواتین کے بجائے آج کل مرد لڑکیوں کے پیسے پر نظر رکھنے والے بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ’وکٹم کارڈ‘ استعمال کر رہے ہیں، وہ ایسا کرنا بند کریں ورنہ میں شروع دن سے آج تک کی سب باتیں ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رکھ دوں گی۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں غالباً سحر حیات اپنے شوہر سے مخاطب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سحر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کے ساتھ اپلوڈ کی گئیں تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

ان کا ایک انسٹا اسٹوری میں لکھنا تھا کہ چپ رہ کر سب سہتے جاؤ تو سب صحیح رہتا ہے، جب بولنا شروع کرو تو معلوم ہوتا ہے کہ کون آپ کا اپنا ہے اور آپ سے مخلص ہے۔

شوہر کے ہمراہ کانٹینٹ ڈیلیٹ کرنے اور معنی خیز متعدد اسٹوریز کے سبب سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہوں نے جنم لیا تھا جن میں اب شدت آتی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی جولائی 2023ء میں ہوئی تھی۔

 گزشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

سحر حیات اور اُن کے شوہر سمیع رشید نے اپنے یہاں پہلی اولاد کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات