29 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومانٹرٹینمنٹثانیہ سعید نے اپنی طلاق پر خاموشی توڑدی

ثانیہ سعید نے اپنی طلاق پر خاموشی توڑدی


پاکستان کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ ہمیشہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران نجی معاملات پر خاموش رہی ہیں، مگر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ثانیہ سعید نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں سابق شوہر شاہد شفاعت سے علیحدہ ہو چکی ہوں، ہم دونوں کا تعلق تھیٹر سے تھا اور بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اور امن کے ساتھ علیحدگی اختیار کی، کوئی تلخی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ زندگی میں مجھے ویسے سمجھوتے نہیں کرنے پڑے جو عام عورتوں کو کرنے پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ سعید ناصرف اپنی جاندار اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں بلکہ سماجی و سیاسی شعور رکھنے والی ایک منفرد شخصیت بھی ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات