31 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹویرات کوہلی کی غلطی سے اونیت کور کی قسمت چمک اٹھی

ویرات کوہلی کی غلطی سے اونیت کور کی قسمت چمک اٹھی


— فائل فوٹوز

بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے”غلطی سے لائیک” پر بھارتی اداکارہ اونیت کور کی قسمت چمک اٹھی۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے اداکارہ اور انفلوئنسر اونیت کور کی بولڈ تصویر پر “غلطی سے لائیک” کیے جانے کا معاملہ ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کر گیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اداکارہ کےلیے کسی “میڈیا بوسٹ” سے کم ثابت نہ ہوا۔

یہ سب کچھ اُس وقت شروع ہوا جب انوشکا شرما کی سالگرہ کے اگلے دن ویرات کوہلی کا اونیت کور کی انسٹاگرام تصویر پر لائک منظرِ عام پر آیا۔

 سوشل میڈیا صارفین اس پر حیران رہ گئے کیونکہ ویرات کوہلی ناصرف اونیت کو فالو نہیں کرتے بلکہ ان کی بولڈ تصویر پر لائیک ہونا باعثِ حیرت تھا۔

معاملہ تیزی سے وائرل ہوا اور اسی دوران ایک اسکرین شاٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

کوہلی نے فوری طور پر انسٹاگرام پر وضاحت پیش کی اور کہا میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلیئر کر رہا تھا، ممکن ہے الگورتھم کی وجہ سے لائک ہوگیا ہو، اس تصویر کو لائک کرنا میرا مقصد نہیں تھا، اس پر غیر ضروری مفروضے نہ بنائے جائیں۔

اس “حادثاتی لائیک” کا سب سے بڑا فائدہ اونیت کور کو ہوا وہ 48 گھنٹے تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں، انسٹاگرام فالوورز 2 لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ تک پہنچ گئے۔

ان کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوا، بیوٹی، فیشن اور فٹنس انڈسٹریز کے 12 برانڈز سے نئی ڈیلز حاصل کر لیں۔

واضح رہے اونیت کور کوئی نیا چہرہ نہیں، انہوں نے 2010ء میں اپنے اداکاری کے کیریئر کی شروعات کی اور تب سے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات