31 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز کا پشپا اسٹائل چھا گیا

آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز کا پشپا اسٹائل چھا گیا


آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز نے پشپا اسٹائل اپنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرانچائز سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان اور آسٹریلوی فاسٹ بالر پٹ کمنز نے جنوبی بھارتی سپرہٹ فلم پشپا  کے مشہور ڈائیلاگ “جھکے گا نہیں” کی نقل کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

 آئی پی ایل 2025ء کے اہم مقابلے سے قبل ان کے انٹرویو کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پٹ کمنز ایک بھارتی جرنلسٹ کے ساتھ خوشگوار گفتگو میں مصروف تھے، میزبان نے ان کو فلم پشپا کا مشہور ڈائیلاگ سکھانے کی کوشش کی، انہوں نے کئی بار “جھکے گا نہیں” بولنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار مزاحیہ انداز میں ناکام ہوگئے۔

پٹ کمنز ہنستے ہوئے کہا، میں اس میں بہت خراب ہوں، مجھے بہتر ہونا چاہیے۔

بالآخر جب ڈائیلاگ ادا کرنا مشکل ہوگیا، تو میزبان نے صرف پشپا کا مخصوص ہاتھ کا اسٹائل ہی کروایا جس پر کمنز نے آسانی کے ساتھ یہ ایکشن کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کےلیے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ٹخنے کی انجری کے باعث شرکت نہ کر سکے تھے، تاہم آئی پی ایل میں واپسی کے بعد وہ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات