33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اپنے وطن واپس پہنچ گئیں، انتخابات...

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اپنے وطن واپس پہنچ گئیں، انتخابات کا مطالبہ


خالدہ ضیاء— فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء وطن واپس پہنچ گئیں، انہوں نے ملک میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء بیماری کے باعث علاج کےلیے لندن گئی تھیں اور اب 4 ماہ کے علاج کے بعد وہ منگل کی صبح لندن سے واپس وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء کے استقبال کےلیے ڈھاکا میں ایئرپورٹ کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وہ اپنی 2 بہوؤں کے ساتھ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے بندوبست کی گئی ایک خصوصی ایئر ایمبولینس میں وطن واپس پہنچیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما کی واپسی سے عبوری حکومت پر انتخابات کے انعقاد کےلیے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ عبوری حکومت پر اس سال دسمبر میں انتخابات کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال جنوری میں بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن کیس میں بری کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور دیگر پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں ایک لاکھ 73 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں 79 سالہ خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا جس میں ان پر 2005 میں ایک اور ٹرسٹ سے 31.5 ملین ٹکا کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہونے اور ان کے بھارت چلے جانے کے بعد خالدہ ضیاء کو رہا کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد خالدہ ضیاء علاج کے لیے برطانیہ چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ بیگم خالدہ ضیاء 1991 سے 1996 تک اور پھر 2001 سے 2006 تک بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔ ایک مرتبہ وہ کچھ ماہ کےلیے بھی اس عہدے پر فائز رہی تھیں۔

وہ بنگلادیش کی پہلی اور پاکستان کی بینظیر بھٹو کے بعد مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات