31 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومقومی خبریںکُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے،...

کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے، آئی جی کے پی


انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو 

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔

ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ افراد کے موبائل نمبرز کا پتہ چل گیا ہے اور ان لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ کرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات