33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومجرم و سزاوکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 3 پولیس اہلکار ...

وکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 3 پولیس اہلکار  گرفتار


اسلام آباد میں وکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آباد پولیس کے گرفتار 3 اہلکاروں  کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان اے ایس آئی جاوید اختر اور طلحہ غفور  کو عدالت میں پیش کردیا گیا، 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وکیل پر عدالت کے اندر پولیس اہلکار کیجانب سے تشدد  کیس گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا 

ملزمان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، صدر بار نے ملزم کی آمد کے موقع پر کمرہ عدالت سے صحافیوں کو باہر نکال دیا۔

قبل ازیں رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس جواد طارق نے اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی، ڈی آئی جی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا اور کہا کہ  پولیس اہکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، آج پولیس اہلکار کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری میں وکیل پر تشدد کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر ہائیکورٹ بار سید واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وکیل ہر تشدد کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

 بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وکیل پر تشدد اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج 5  مئی کو ہڑتال ہوگی ، معزز ججز صاحبان سے گزارش ہے کہ کسی کیس میں کوئی ایڈورڈ آرڈر پاس نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں معزز ممبر عدنان عباسی ایڈووکیٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے تشدد کے واقعے پر غور و خوض ہوگا، جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد شاہراہ دستور پر ریلی نکالی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات