33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعاقب جاوید کی پی سی بی میں بطور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تقرری...

عاقب جاوید کی پی سی بی میں بطور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تقرری کی تیاری


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید جلد ندیم خان کی جگہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی قومی اکیڈمی میں کام کر چکے ہیں۔ پی سی بی نے ڈائریکٹر کے عہدے کا اشتہار دیا تھا۔ عاقب جاوید کی تقرری کے اعلان کے ساتھ ہی لاہور،کراچی اور ملتان میں اکیڈمیز کو مکمل فعال کرتے ہوئے کئی نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔کئی پروفیشنل اور قابل کوچز اکیڈمیز میں کام کریں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو اکیڈمز میں بلاکر ان کے ٹیلنٹ کو پالش کرنا اور پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں شہروں کی اکیڈمیز میں سال بھر مختلف پروگرامز جاری رہیں گے، ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام کو خاص طور پر توجہ دی جائے گی۔ قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بینچ اسٹرنتھ پر کام کیا جائے گا، پرفارمرز کو این سی اے میں رکھا جائے گا اور کوچز ان پر کام کریں گے ۔ ملتان میں انڈر 19 کرکٹرز کو تربیت دی جائے گی اور انہیں آئندہ ورلڈکپ کیلئے تیار کیا جائے گا۔ کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ کھلاڑی ہوں گی، ویمن کرکٹرز کو رواں برس کے کرکٹ ورلڈکپ اور آئندہ برس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات