33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومقومی خبریں24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش...

24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائیگی: رضوان سعید شیخ


پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ ⁠دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِ عمل لاقانونیت پر مبنی ہے، بھارت کے اقدامات میں آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے لاقانونیت کا عنصر نمایاں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات