33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحسن علی کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک اور مسلسل کھیلنا

حسن علی کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک اور مسلسل کھیلنا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ میرا ہدف یہی تھا کہ ری ہیب سے واپسی کے بعد پرفارم کرنا ہے تاکہ سلیکٹرز کی نظر مجھ پر پڑے پی ایس ایل سے پہلے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا اور مسلسل کھیلنا ہے کیونکہ جب بھی کم بیک ہوا ایک میچ یا ایک سیریز کیلئے ہوا ۔ فٹنس اور اسکلز پر چھ سات ماہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سخت محنت کی ہے۔ 2019 میں انجری کا شکار ہوا تو ہر کسی نے کہا کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ، مجھے سنٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا، میں نے سوچ لیا تھا کہ واپس آنا ہے تو ایسے آنا ہے جیسے میرا ڈبیو ہو، اس مرتبہ بھی ایسا ہوا مجھے اپنے اوپر یقین ہے ، خود پر یقین رکھا اس لیے دوسری مرتبہ انجری کے بعد پرفارم کر رہا ہوں ۔ ہمیشہ سنا ہے کہ ہمارے ہاں بہت فاسٹ بولرز ہیں کم بیک نہیں ہو سکتا ، جب ڈبیو ہوا تب بھی تو بہت فاسٹ بولرز تھے، محمد عامر، جنید خان اور وہاب ریاض کھیل رہے تھے ان کی موجودگی میں موقع ملا، میرا کسی سے لینا دینا نہیں میرا مقابلہ میرے خود کے ساتھ ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات