کراچی( افضل ندیم ڈوگر )اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ پر گزشتہ روز میزائل حملے کے بعد دوسرے دن بھی فلائٹ آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا۔ 5مئی کے 24گھنٹوں کے دوران بن گوریون ایئرپورٹ تل ابیب کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 152 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ تل ابیب کے لیے پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ 6مئی کیلئے بھی جاری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اسرائیل کے لیے مختلف ممالک سے اب تک 400پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔