30 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآخری دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرنی ہے، احمد دانیال

آخری دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرنی ہے، احمد دانیال


پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال کا کہنا ہے کہ آخری دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرنی ہے، مجھے بیٹنگ کا شوق ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔

ملتان میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے کہا کہ دو میچ میں نے کھیل لیے، سب ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں۔

احمد دانیال کا کہنا تھا کہ محنت سب نے کی ہوتی ہے، ملتان بہت اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پلاننگ اور سوچ اچھی ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ میرے خیال سے بابر اعظم کا اپنا فیصلہ تھا وہ ٹیم کے لیے سوچتے ہیں۔

احمد دانیال کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل رہا ہوں، وہ اچھا سمجھاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات