واشنگٹن(نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری “بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان مراعات کی وجہ سے ہے جو دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔