30 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا یمن پر فضائی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 40 زخمی

اسرائیل کا یمن پر فضائی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 40 زخمی


فائل فوٹو

اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی نے یمن کے شہر بجل پر فضائی حملہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی کے 30 لڑاکا طیاروں نے ایک سیمنٹ فیکٹری کو نشانہ بنایا، ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے حدیدہ کی بندرگاہ اور بجل فیکٹری کو 20 لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح راکٹ حملہ کیا تھا۔

میزائل ایئرپورٹ کی حدود کے اندر گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی گھنٹوں تک فضائی آپریشن بھی معطل رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات