23 C
Lahore
Monday, May 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعرفان احسن نے شادیوں میں نوٹ نچھاور کرنیکی اصلیت بتادی

عرفان احسن نے شادیوں میں نوٹ نچھاور کرنیکی اصلیت بتادی


کیا شادیوں میں نوٹ نچھاور کرنا محض دکھاوا ہے؟ عرفان احسن نے اصلیت بتادی۔

 پاکستان کے معروف ویڈنگ فوٹوگرافر عرفان احسن جنہوں نے عاطف اسلم اور جنید صفدر جیسے مشہور چہروں کی شادیوں کو کور کیا ہے، انہوں نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

شادیوں میں نوٹ نچھاور کرنے کا کلچر عام ہو چکا ہے، دلہا دلہن پر، قوالوں پر یا ڈانسرز پر نوٹ پھینکنا اب ایک “فیشن” بن چکا ہے۔

 عرفان احسن نے انکشاف کیا ہے کہ اکثر اوقات یہ نوٹ نچھاور کرنے کی رسم محض کیمروں کے لیے ہوتی ہے، یہ نوٹ فنکاروں کو دیے ہی نہیں جاتے۔

عرفان نے ایک ایلیٹ شادی کا واقعہ سنایا کہ قوالوں سے کہا گیا کہ زمین پر گرنے والے نوٹ نہ اٹھائیں، سب نوٹ اکٹھے کر کے بعد میں ادا کیے جائیں گے، خاندان کے مرد حضرات نے کروڑوں روپے ہوا میں اڑانے کے بعد تھیلوں میں بھر لیے اور آخر میں قوالوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ معروف گلوکار ملکوں کو ایک شادی میں جعلی کرنسی دی گئی، وہ انہی نوٹوں سے گاڑی کا پیٹرول ڈلوانے گئے تو پولیس نے روک لیا اور پتہ چلا کہ تمام نوٹ جعلی تھے۔

عرفان کی ٹیم کے مطابق ان شادیوں میں جو ڈالرز پھینکے جاتے ہیں، وہ ہمیشہ ایک ڈالر کے نوٹ ہوتے ہیں بڑے نوٹ کبھی استعمال نہیں ہوتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات