سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔
اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔
ہمایوں اخترخان نے حلقے کے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بتایا کہ وہ حلقہ این اے 97 کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں، حلقے میں سیاسی دفاتر قائم ہیں۔